امریکی نائب صدر کی نگران وزیراعظم کو مبارکباد،بل گیٹس کا آرمی چیف کو فون

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے نگران وزیراعظم بننے پر ناصرالملک کو مبارکباد دی، جبکہ بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو فون کرکے انسدا پولیو کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔


امریکی نائب صدر مائیک پینس نے عہدہ سنبھالنے پر نگران وزیراعظم ناصرالملک کو مبارکباد دی اور صدر ٹرمپ کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ ناصرالملک کی بطور قانون دان خدمات کی تعریف کیں جبکہ یہ توقع بھی ظاہر کی کہ نگران حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرے گی۔

مبارکباد پر نگران وزیر اعظم نے اظہار تشکر کیا اور کہا شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت اور نئی منتخب حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے نگران حکومت پُرعزم ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے اور افغان امن و استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

:بل گیٹس کا آرمی چیف کو فون

عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں بل گیٹس نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں پاکستان آرمی کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف نے بھی بل گیٹس کی کوششوں کی تعریف کی اور پولیو کے مکمل خاتمے تک تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سما

ARMY CHIEF

Nasir ul Mulk

polio campaign

US vice president

CareTaker PM

elections 2018

Tabool ads will show in this div