پاک زمبابوے سیریز، سیکیورٹی حکمرانوں سے بڑھ کر
ویب ایڈیٹر:
ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے پُرجوش استقبال کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ۔ مہمان ٹیم کو حکمرانوں سے بڑھ کرسیکیورٹی دی جائے گی۔ پی سی بی نے تیاریاں مکمل کرلیں۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکورٹی دی جائے گی ۔ وزارت داخلہ صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کرے گی ۔ ٹیم کے روٹ کی تمام سڑکیں اور ٹریفک سگنلز بند کر دیئے جائیں گے۔ ٹیم کی گزرگاہ میں بڑی عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوںگے ۔ اسپیشل کمانڈوز ٹیم کی بس کو حصار میں رکھیں گے ۔
وینیو پر داخلے کیلئےخصوصی سیکورٹی پاسز جاری کئے جائیں گے ۔ وی آئی پی اور وی وی آئی پی باکسز میں ڈیوٹی دینے والے اسٹاف کی سکریننگ کی جائے گی ۔ اسٹاف کو سپیشل برانچ کی سکریننگ کے بعد پاس جاری کئے جائیں گے۔
ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز:
پاک زمبابوے کرکٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ کے قیمت پندرہ سو سے تین سو روپے جبکہ ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی قیمت ڈیڑھ سو روپے سے ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ ٹکٹ کی فروخت کے حقوق نجی بیکری کو دیئے گئے ہیں۔نجی بیکری کی تمام شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت صبح 7 بجے سے رات 11بجے تک جاری رہے گی۔ سماء