میرظفراللہ جمالی نے مسلم لیگ چھوڑنےکافیصلہ کرلیا

Jun 07, 2018

بلوچستان سے نون لیگ کو ایک بڑا دھچکہ لگنےوالا ہے۔سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ کرلیا ہے۔  چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ظفراللہ جمالی کواپنی جماعت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت بھی دے دی۔

میرظفراللہ جمالی نےپچھلےماہ قبل ازوقت قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفی دے دیاتھا۔ وہ کئی برسوں سے پاکستان مسلم لیگ نون سے منسلک تھے۔  چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نےسابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی سےٹیلی فونک رابطہ کیااور انھیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ میرظفراللہ جمالی نےعمران خان کی دعوت قبول کرلی ہے۔عمران خان عیدالفطر کے بعد ڈیرہ مرادجمالی جائیں گے۔

ظفراللہ جمالی کا پی ٹی آئی رہنماء سرداریارمحمد رند سےبھی ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان  جلد ملاقات پر اتفاق ہواہے۔ ظفراللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کاعندیہ دیاہے۔

 

PTI

IMRAN KHAN

BALUCHISTAN

mir zafar ullah jamali