پوسٹل بیلٹ پیپرزحاصل کرنےکی تاریخ آگئی

پوسٹل بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقررکردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق انتخابی عملہ اور پولیس اہلکار پوسٹل بیلٹ پیپرز استعمال کر سکتے ہیں۔ افواج پاکستان اور معذورافراد پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

انتخابی عملے اور پولیس اہلکاروں کیلئے بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 جولائی ہے۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔الیکشن کمیشن نےوضاحت کی کہ حلقے سے باہر ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے اپنے حلقے میں ووٹ پول کر سکیں گے۔

پوسٹل بیلٹ پیپرز حاصل کرنے والا ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ پول نہیں کر سکےگا۔

Election 2018

postal ballot paper

Tabool ads will show in this div