بلاول بھٹو نےاین اے246 لیاری سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نےکاغذات کراچي کے حلقہ اين اے دوسوچھاليس لياري سے کاغذات نامزدگي جمع کراديے۔
سٹي کورٹ ميں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ يہ خوشي کا لمحہ ہے۔ کئی برس بعد اب ايک بھٹو قومي اسمبلي ميں ہوگا جو جمہوريت اور پاکستان کا دفاع کرے گا۔
بلاول بھٹو زرداري نےکہاکہ منتخب ہوکرشہید بی بی کا مشن مکمل کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پارلیمانی سیاست میں بھٹو ہوگا توپاکستان کا بہتر دفاع ہوگا۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانےکےبعد بلاول بھٹو لياري کے دورے پر پہنچے جہاں بلاول کا پرجوش استقبال کیاگیا۔ اس موقع پرعوام نےوزيراعظم بلاول کے نعرے لگائے۔بلاول بھٹو لوگوں میں گھل مل گئے اورانھوں نےلوگوں سے ہاتھ ملايا۔
Submitted my nomination papers for NA246 #Karachi. Looking forward to getting the opportunity to personally represent & serve the vibrant metropolis in which I was born.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 7, 2018
Chairman #PPP @BBhuttoZardari submits nomination papers from NA-246 #Karachi South for upcoming general election. #GE2018 pic.twitter.com/e6zChJEQmo
— PPP (@MediaCellPPP) June 7, 2018