پاکستان پہنچنے پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

لاہور: برسوں پرانے خواب کو تعمیرملی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز کرنے زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔زمبابوے کے کھلاڑی 29 گھنٹے کے طویل سفر کے بعد ہرارے سے براستہ دبئی ائرپورٹ پر اترے تو مسکراہٹوں اور پھولوں سے استقبال کیا گیا۔

پی سی بی آفیشلز اور پنجاب حکومت کے نمائندے ہیڈ کوچ ڈیوواٹمور اور کھلاڑیوں سے گلے ملے۔ مہمان کھلاڑیوں کے شاندار استقبال کے بعد سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا۔ زمبابوے کی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کہتے ہیں زمبابوے کے بعد مزید ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا رخ کریں گی۔

جبکہ وزیرداخلہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی خاطر تواضع اور سیکیورٹی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔



 پاکستان پہنچے پر شاندار استقبال کے زمبابوین کھلاڑی بھی کھلے دل سے معترف نظر آئے اور اس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سماء

کا

trip

airstrikes

glasses

Tabool ads will show in this div