رحیم یارخان میں ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول کرلیا

Jun 07, 2018

رحیم یارخان کے نواحی چولستانی علاقہ چک 177 میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول کرلیا، اسلام قبول کرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

چولستانی علاقہ چک نمبر 177 میں اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر ہندوخاندان کے 14 افراد نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

ہندوبرادی کے افراد مقامی امام مسجد قاری عمران سعیدی کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوئے، اس روحانی محفل میں نو مسلم خاندان کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی اور نومسلم خاندان کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر نومسلم خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد دلی سکون ملا ہے۔

MUSLIM

rahim yaar khan

Tabool ads will show in this div