کون ہوگا نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان،فیصلہ آج متوقع

نگراں وزیراعلی بلوچستان کی تعیناتی کے حوالےسےالیکشن کمیشن کو اسپیکر بلوچستان کی جانب سے 4 نام موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس 8 جون تک نام فائنل کرنے کا وقت ہے۔

 الیکشن کمیشن کوموصول ہونے والے چار ناموں میں حکومت کی جانب سے سردارشوکت پوپلزئی اورعلاؤدین مری جب کہ اپوزیشن کی جانب سے اسلم بھوتانی اوراشرف جہانگیر قاضی کے نام شامل ہیں۔

اب چیف الیکشن کمیشن کی صدرات میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جائے گا،جس کے بعد جس طرح خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اسی طرح بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی، جس کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس کل تک کا وقت ہے۔

Eelection Commission

aslam bhootani

Caretaker CM Balochistan

alodeen marri

Tabool ads will show in this div