اقتدار کا مزہ،اتائی ڈاکٹرز،ترقی کا نعرہ

اقتدار کا مزہ دیکھنے کے بعد قدوس بزنجو تاحیات وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں،نواب زہری

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد قدوس بزنجو کے خلاف پہلی دفعہ بول اٹھے،میڈیا کے نمائندوں کے سامنے ان کا کہنا تھا کہ قدوس بزنجو مدت پوری ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی نہیں کررہے نہ ہی سرکاری گاڑیاں واپس کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ ہاؤس چھوڑنا دل گردے کا کام ہے،اپوزیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ بننے کے معاملے میں آئینی طریقہ اختیار کیا ہےمگر حکومت کے اقدامات  آئینی نہیں ہیں۔

روزنامہ آزادی کوئٹہ

بلوچستان سے 2020 تک اتائی ڈاکٹروں کا خاتمہ کردیں گے،سیکرٹری صحت

 سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے 2018 سے 2030 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے سے اتائی ڈاکٹروں کا خاتمہ کر کے صوبے بھر کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے،ہسپتالوں میں ڈاکٹرزعملےکوجدید ساز وسامان مہیا کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ 2020 تک محکمہ صحت کی تمام تر معلومات ایک سسٹم کے تحت ویب سائٹ پر موجود ہوں گی جس کی ہر شہری جان کاری کر سکتا ہے،صوبے میں کینسر اور امراض قلب کے یونٹ کے قیام تک صوبے میں رجسٹرڈ تین ہزار کینسر کے مریضوں کا وزیر اعلیٰ کے کینسر کئیر پروگرام کے تحت پاکستان کے تمام ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

روزنامہ جنگ کوئٹہ

ترقی کا نعرہ لے کر نکلے ہیں عوام کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے،جام کمال

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اس بار بلوچستان کی عوام کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے بلکہ حقیقی ترقی والوں کا ساتھ دیں گے اور ہم عوام کی طاقت سے ہی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے نام پر بلوچستان کی عوام کے ساتھ مزاق کیا گیا حقیقت تو یہ ہے کہ بلوچستان میں سی پیک کے نام سے کسی منصوبے پر عمل نہیں کیا گیا مگر اب بلوچستان کی عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ انتخاب حب

صوبے کو درپیش مسائل کی وجہ ناکام طرز حکمرانی ہے ،لشکری رئیسانی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ بی این پی نے صوبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے پارٹی پالیسی بنائی ہے ،عوام نے اگر ہمیں صوبے میں حکمرانی کا موقعہ دیا تو مسائل کا خاتمہ کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئٹہ میں پینے کا پانی ناپید ہے جب کہ ٹریفک کے بھی سنگین مسائل ہیں،شہر کے اسپتالوں میں افغان مہاجرین کی یلغار ہے جس سے مقامی افراد علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ

nawab sana ullah zehri

Eelection Commission

Abdul Qudoos Bizenjo

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div