لوئردیرمیں دھماکہ، دوپولیس اہلکارشہید
لوئردیر:میدان کےعلاقےمیں پولیس موبائل پردھماکے سے ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار شہید اوردو اہلکار زخمی ہوگئے۔
نمائندہ سما کے مطابق پولیس موبائل پردھماکے میں ایس ایچ او پولیس تھانہ زیمدارہ بخت بونیرخان اور ڈرائیور عرفان شہید ہوئے۔واقعے میں ایس ایچ او کا گن مین اور ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے۔

پولیس پارٹی 75 سالہ شخص سرفراز قلد میاں نور کے قتل کی تحقیقات کے لیے جا رہی تھی جو گاؤں کی دفاعی کونسل کا رکن تھا۔ سرفراز لال قلعہ ضلع مردان کا رہائشی تھا جسے 6 جون کو نامعلوم شخص نے گولی مار کرقتل کردیا تھا۔

مقتول کے بھائی کو بھی سال 2009 میں قتل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ علاقہ مولانا صوفی محمد کا آبائی علاقہ ہے۔