پاک زمبابوےٹی ٹوئنٹی سیریز، رینکنگ کا گیم
ویب ایڈیٹر:
لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریزکل سے شروع ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی میں پانچویں پوزیشن برقراررکھنے کے لئےگرین شرٹس کو سیریز میں کلین سوئپ کرناہوگا ۔
زمبابوےکےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنا شاہینوں کیلئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ ایک بھی میچ میں ناکامی ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں پاکستان کو ساتویں نمبر پر پہنچا دے گی۔
گرین شرٹس کے پوائنٹس 113 ہیں اور وہ زمبابوے کی ٹیم سے صرف 62 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔ میزبان ٹیم نے اگر ایک میچ بھی ہارا توپوائنٹس رہ جائیں گے 109اور جانا پڑے گا ساتویں نمبرپر۔ ٹی ٹوئنٹی کے دونوں میچز میں شکست کی صورت میں پوائنٹس مزید کم ہو کر 104 رہ جائیں گے لیکن پوزیشن ساتویں ہی رہے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کی صورت میں پاکستان رینکنگ کی سیڑھی پر تو آگے نہیں بڑھے گا لیکن اسے ایک پوائنٹ ضرور مل جائے گا اور ٹوٹل114پوائنٹس ہو جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 117 ہیں ۔ سماء