حسن عسکری پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ مقرر

الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری کوپنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن نےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فائنل کیا۔

صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ الیکشن کمیشن میں بھیجا گیا تھا۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو 4 نام بھیجے تھے جن میں تحلیل ہونے والی صوبائی حکومت کی طرف سے ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ اور جسٹس (ر) سائر علی کا نام دیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن نےپروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام دیے تھے۔

پروفیسر حسن عسکری ماہر دفاعی تجزیہ کار اور مستند کالم نویس کے طور پر پہچان رکھتے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلوچستان کےنگراں وزیراعلیٰ کااعلان ایک دوروزمیں کردیاجائےگا۔

ECP

Caretaker CM Punjab

Tabool ads will show in this div