زمبابوے سے سیریز ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں کیلئے اہم ہے، شاہد آفریدی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 کل ہوگا، لاہور میں ٹرافی کی رونمائی ہوگئی، کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں سیریز ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں کیلئے اہم ہے، میگا ایونٹ کیلئے سلیکٹرز کو اپنی ڈیمانڈ سے آگاہ کر دیا ہے۔

کئی برس کے بعد پاکستان میں کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، اس ٹائٹل کی جنگ کل سے شروع ہوگی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کیلئے بھرپور تیاری کرنا ہوگی، 3 ماہ پہلے کھلاڑی فائنل ہونے چاہئیں، جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا۔

زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے کہا کہ ٹی 20 میں نام سے نہیں، کام سے بات بنتی ہے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر دونوں کپتان پُراعتماد ہیں کہ شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔ سماء

dharna

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div