پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی آج 20 کھیلا جائیگا  

Nov 30, -0001

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے کو ہے۔ پاکستانیوں نے جس گھڑی کا دن گن گن کر انتطار کیا۔ وہ آنے والی ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج ہو گا۔

 

لاہور میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں ابھی سے تیز ہوگئیں۔

رونقیں لوٹ رہی ہیں ، تاریکی چھٹنے والی ہے۔ ویرانی گھڑی دوگھڑی کی مہمان ہے۔ وہ دن دور نہیں ، جس کے انتظار میں چھ سال بیت گئے۔

 

کرکٹ اور شائقین کے درمیان اب کوئی فاصلہ نہیں ۔ میدان سجے گا، رنگ جمے گا۔  رنگینیاں  گواہی دیں گی کہ پاکستان میں کرکٹ کی ساری زبانیں سمجھتےہیں ۔ کرکٹ کل بھی پاکستانیوں کا جنون تھا آج بھی دلوں کی دھڑکن ہے۔

پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریزکا پہلا ٹاکرا کل قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔

کلین سوئپ کرناہوگا
ٹی ٹوئنٹی میں پانچویں پوزیشن برقراررکھنے کے لئےگرین شرٹس کو سیریز میں کلین سوئپ کرناہوگا ۔

زمبابوےکےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنا شاہینوں کیلئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ ایک بھی میچ میں ناکامی ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں پاکستان کو ساتویں نمبر پر پہنچا دے گی۔ 

گرین شرٹس کے پوائنٹس 113 ہیں اور وہ زمبابوے کی ٹیم سے صرف 62 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔ میزبان ٹیم نے اگر ایک میچ بھی ہارا توپوائنٹس رہ جائیں گے 109اور جانا پڑے گا ساتویں نمبرپر۔ ٹی ٹوئنٹی کے دونوں میچز میں شکست کی صورت میں پوائنٹس مزید کم ہو کر 104 رہ جائیں گے  لیکن پوزیشن ساتویں ہی رہے گی۔ 

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کی صورت میں پاکستان رینکنگ کی سیڑھی پر تو آگے نہیں بڑھے گا لیکن اسے ایک  پوائنٹ ضرور مل جائے گا اور ٹوٹل114پوائنٹس ہو جائیں گے۔ 

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 117 ہیں ۔  سماء

Tabool ads will show in this div