پاکستان کی تاریخ میں اس بار سب سے زیادہ ووٹ لوں گا،شیخ رشیدکادعویٰ

Jun 06, 2018

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد نےکہاہےکہ ایک سیٹ کی پارٹی نے چوروں کو بےنقاب کردیا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس مرتبہ سب سےزیادہ ووٹ لوں گا۔

راول پنڈی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مجھےایک سیٹ کی پارٹی کاطعنہ دیاجاتاتھا،ایک سیٹ کی پارٹی نےچوروں کوبےنقاب کیا۔

شیخ رشید کاکہناتھاکہ جس دن شریف خاندان نےسچ بولا،وہ ان کی زندگی کاآخری دن ہوگا۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ میاں صاحب کی این آراوکی کوشش بری طرح ناکام ہوئی۔ شیخ رشید نےامکان ظاہر کیاکہ کوشش کروں گاکہ عمران خان اورشیخ رشید کی مشترکا حکومت بنے ۔

شیخ رشید نےکہاکہ پوری امید ہےکہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائےگی۔عدلیہ اورفوج مل کرالیکشن کرائےگی توشفاف الیکشن ہوں گے۔ پانی کےبحران سے متعلق شیخ رشید نےکہاکہ کالاباغ ڈیم کاپہلےدن سےحامی رہاہوں،بڑی کوشش کی مگر کالاباغ ڈیم نہیں بن سکا۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ کالاباغ ڈیم بنانا کوئی آسان کام نہیں۔

شیخ رشید نےپیشنگوئی کی کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اورن لیگ کامقابلہ ہوگا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس مرتبہ سب سےزیادہ ووٹ لوں گا۔

SHAIKH RASHEED

Election 2018

Tabool ads will show in this div