دکی سے رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا

Jun 06, 2018

یوسی صدر کے کلی بابڑان میں ڈیڑھ سال کے محمد عثمان ولد عبدالبصیرمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالعزیز کے مطابق رواں سال 2018 میں پاکستان میں پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے،اور تینوں کیسز ضلع دکی سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس سے قبل مارچ اور اپریل کے مہینے میں پولیو کے دوکیسزرپورٹ ہوئے تھے۔

پاکستان میں گزشتہ سال بھی پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، دکی میں گزشتہ دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ژوب ڈویژن کےاضلاع بارکھان، لورالائی، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل،دُکی میں اضافی پولیو ویکسی نیشن کی مہم بھی شروع کی  گئی تھی مگر اب دکی سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے جاری مہم کے باوجود پاکستان اورافغانستان اب تک پولیو سے متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔

 

polio virus

polio victim

Dukki

Tabool ads will show in this div