ڈوپ ٹیسٹ مثبت،کرکٹر رضا حسن پر 2 سال کی پابندی

ویب ایڈیٹر:


کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوکین کے استعمال کے الزام میں نوجوان پاکستانی اسپنر رضا حسن پر دو سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق رضا حسن کسی بھی لیول کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، رضا حسن کا گزشتہ دنوں لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے،پابندی کی وجہ رضا حسن پر اینٹی ڈوپنگ کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ رضا حسن کو اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن اور بحالی کے پروگرامز میں حصہ لینے کا موقع دے گا۔

بائیس سالہ رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ جنوری میں کراچی میں ہونے والے پنٹنگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، ایک اور پاکستان اسپنر و سمیرسیٹ کے کھلاڑی عبدالرحمان پر بھی انگلش کاؤنٹی کے دوران کینابس نامی دوا کے استعمال کی وجہ سے 12 ہفتوں کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور محمد آصف کے ساتھ ساتھ آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن پر بھی غیر قانونی ادویہ کے استعمال کی وجہ سے پابندی لگ چکی ہے۔ سماء

کی

پر

rizvi

woods

sister

Tabool ads will show in this div