پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا  

Nov 30, -0001

لاہور: پاک زمبابوے کرکٹ سیریز آج اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب میدان سج رہا ہے ففٹی ففٹی کا۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

 

میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔


ٹی ٹوینٹی کے بعد ففٹی ففٹی یعنی ون ڈے انٹرینشنل چھ سال بعد پاکستان میں کھیلا جارہا ہے۔ کپتان سمیت کئی کھلاڑی پہلی بار پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

 

گرین شرٹس کے لیے آنے والا ہرمیچ اہم ہے ۔ ایک میچ بھی  ہارگئے تو پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔

 

ٹی ٹوینٹی مقابلوں میں زمبابوین ٹیم نےخوب مقابلہ کیا۔ لگتا ہے ون ڈے میں بھی تگڑے مقابلے ہوں گے۔ سماء

glasses

Tabool ads will show in this div