فیفا میں کروڑوں کی کرپشن بے نقاب، 6 آفیشلز زیر حراست

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : فٹبال کی عالمی تنظیم میں کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا، امریکی محکمہ انصاف کی درخواست پر سوئٹزر لینڈ کے ہوٹل پر چھاپے میں 6 آفیشلز کو پولیس نے حراست ميں لے لیا، تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ امریکی عدالت میں چلایا جائے گا۔

فیفا میں کالا دھندا ایف بی آئی نے ڈھونڈ نکالا، امریکی محکمہ انصاف کے شواہد پر سوئس پولیس نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر فٹبال کی عالمی تنظیم کے 6 عہدیداروں دھر لئے گئے۔

آفیشلز پر 25 سال میں کرپشن سے کروڑوں ڈالر کا مال بنانے کا الزام ہے، سوئس پولیس کے مطابق فیفا آفیشلز میڈیا رائٹس، اسپانسر شپ اور ٹورنامنٹ کی نیلامی میں خورد برد کرتے رہے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے زیر حراست افراد کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ سماء

جی

آئی

Narendra Modi

کیس

planet

final

contract

صحافیوں

Tabool ads will show in this div