بلوچستان حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا
بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ ٹیڑھی کھیر بن گیا،بلوچستان حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں نگراں وزیراعلیٰ کے ليے بننے والی پارلیمانی کمیٹی متنازع ہوگئی جس میں پیش نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ پشتونخوامیپ سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر رحیم زیارتوال نے دیگراپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جس کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی متنازعہ ہوگئی ہے، متنازعہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کے ممبران پیش نہیں ہونگے۔
کرسی سنبھالے سے پہلے صوبے کی تقدیر بدلنے کا بڑے دعویٰ کرنےوالے عبدالقدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کی مدت ختم ہونے پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ،دوسری طرف اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور بی این پی پس پردہ حکومت کا حصہ تھیں،اب حکومت کے ساتھ ملکر دوغلا پن کررہی ہیں