پاک زمبابوے سیریز: دوسرا ون ڈے آج ہوگا

اسٹاف رپورٹ:

 

لاہور:پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔

 

 زمبابوے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے بھی پر امید نظر آتی ہے۔ پاکستان کو  3 ون ڈے کی سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کرکے رینکنگ بہتر کرنا ہو گی۔

 

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کو 41 رنز سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور زمبابوے کو 375 رنز کا ہدف دیا جسکا تعقب کرتے ہوئے زمبابوین ٹیم مقررہ اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

 

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 47 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی۔

 

زمبابوے کے کپتان چگمبورا پر سلو اور ریٹ کے باعث  دو میچز  کھیلنے پر پابندی لگ چکی ہے اس لئے آج کے میچ  میں زمبابوے کی قیادت   ہیملٹن مساکڈزا کریں گے۔ سماء

mehndi

آج

Tabool ads will show in this div