باکسرعامرخان آج امریکی حریف کیخلاف رنگ میں اتریں گے

اسٹاف رپورٹ


لاس ویگاس   :   پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان آج امریکی حریف کے خلاف رنگ میں اتریں گے، میچ سے قبل دونوں باکسرز کا وزن کرنے کی روایتی تقریب بھی کی گئی۔

باکسنگ کی دنیا کے دو بڑے کھلاڑیوں کا بڑا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے، مقابلے میں کون کس کو ڈھیر کرے گا، اس کا فیصلہ آج شب ہوگا، جب مکوں کی برسات اور کئے جائیں گے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے، پھر دیکھنا ہوگا کہ کون رنگ سے فاتح بن کر نکلتا ہے۔

بڑے مقابلے سے پہلے دونوں باکسرز کا وزن کیا گیا، جس میں عامر خان کو اپنے حریف پر معمولی سی برتری حاصل رہی۔ آج شب ہونے والی فائٹ میں عامر خان مقابلے ہوں گے کریس الجیری کے، جہاں ورلڈ باکسنگ کونسل کی سلور ویلٹر ویٹ کیٹیگری ٹائٹل کا دفاع کیا جائے گا۔

عامر خان اپنے پروفیشنل کیریئر میں تینتیس فائٹس میں حصہ لے چکے ہیں جس میں تیس بار وہ فاتح رہے، جب کہ انیس مرتبہ انہوں نے حریف کو ناک آؤٹ کیا، اور تین بار شکست ان کا مقدر بنی۔ سماء

میں

آج

ferry

امریکی

games

کیخلاف

Tabool ads will show in this div