انتخابات 2018 میں ووٹرزسےمتعلق حساس معلومات غیرمحفوظ ہاتھوں میں جانےکاخدشہ

Jun 05, 2018

الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ میں ایک اور بڑا مسئلہ سامنے آگیا۔ووٹرز سے متعلق حساس معلومات غیر محفوظ ہاتھوں میں جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

الیکشن ایکٹ دوہزارسترہ میں ووٹرز کے بارے میں معلومات عام کرنے کی شق کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنا دیا گیا۔ الیکشن ایکٹ کےآرٹٰیکل 69 کی شق تین میں ووٹرز کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔

ووٹرز کا نام،ولدیت،پتہ اور دیگر معلومات امیدوار یا ایجنٹ کو یوایس بی میں دی جائیں گی۔ نادرا اور الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اس کی مخالفت کی تھی۔ افواج پاکستان،سائنسدان اورحساس اداروں کے ملازمین سمیت اہم شخصیات ووٹرز میں شامل ہیں۔

نادرا نے بھی اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکرز کو اب حساس ڈیٹا ہیک کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔دنیا بھر میں ڈیٹا محفوظ رکھا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں غیرمحفوظ کردیا گیا ہے۔

elections 2018

election act 2017

voters list

Tabool ads will show in this div