بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیرکے لئے 65 ارب روپے مختص

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے بجٹ 36 ارب سے بڑھا کر 65ارب روپے کر دیا ہے۔ سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال کے لئے بھاشا ڈیم کی تمعیر کے لئے 23 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2018-19ءمیں 7 نئی اسکیموں سمیت پانی کے دیگر وسائل کے لئے 849 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ان نئے منصوبوں میں نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان فور، دیامیر بھاشا ڈیم، سی بی آر سی فرسٹ لفٹ کم گریوٹی پروجیکٹ ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند ڈیم پن بجلی منصوبہ، کے بی فیڈر اپر کینال کو کراچی شہر کو پانی کی سپلائی کے لئے لنک کرنا، سکھر بیراج کی بحالی اور آرائش، منجھر جھیل سے فیڈنگ کینال کی تعمیر شامل ہے۔

اسی طرح مخصوص علاقوں میں منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے لئے 62 ارب روپے ( آزاد جموں کشمیر کے لئے 22ارب روپے ، گلگت بلتستان کے لئے 15 ارب روپے اور فاٹا کے لئے 25ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Water crisis

bhasha dam

mohmand dam

Tabool ads will show in this div