پاکستان ریلوے نےمسافروں کوعید پرخوشخبری سنادی

پاکستان ریلوےنےعیدپرپانچ اسپيشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

پہلی عیداسپیشل ٹرین بارہ جون کو کراچی سٹی سے روانہ ہوگي۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے13جون دن ساڑھے 11 بجے روانہ ہوگی۔ تیسری ٹرین 13جون کو کراچی کینٹ سےلاہورکیلئے روانہ ہوگی۔

چوتھی ٹرین 14جون کوراولپنڈی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی۔ پانچویں اسپیشل ٹرین 19جون کوملتان سےراولپنڈی پہنچے گی۔ پاکستان ریلوے نے بتایاکہ رش کیوجہ سے معمول کی ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگائی جائینگی۔

EID Train

Tabool ads will show in this div