جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور میزائل تجربہ

Jun 05, 2018

بھارتی فوج کی جانب سے نئے میزائل اگنی 5 میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتہاپ سند حکومت نے جوہری صلاحیتوں کے حامل نئے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے اس میزائل کی رینج5 ہزار کلومیٹر تک ہے اور یہ ڈیڑھ ٹن کے نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اگنی 5 میزائل کے پانچ تجربے ناکام ہو چکے ہیں۔

 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پرامن اور شائنگ انڈیا کے نعرے نے جنگی جنون کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، ایک طرف مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی تو دوسری جانب سرحدوں پر اشتعال انگیزی کو مزید ہوا دینے کیلئے بھارت خطے میں طاقت کا توازن اپنے پلڑے میں رکھنا چاہتا ہے۔

MISSILE TEST

ballistic missile

Nuclear Warheads

Agni 5

Tabool ads will show in this div