کوہاٹ،مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی،6مسافر جاں بحق
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق انڈس ہائی وے پر خواصی بانڈہ کے قریب مسافر وین پشاورسے ڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی کہ راستے میں گیس لیک ہونے کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کے دوران ڈرائیور گاڑی کے کنٹرول پر قابو نہ رکھ سکا اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جھلس کر جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جب کہ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں ٹرک میں سوار دو افراد بھی زخمی ہوئے۔