بھارتی ٹیم کو این او سی نہ ملا تو متبادل پلان تیار ہے، چیئرمین پی سی بی

ویب ایڈیٹر:

کراچی:چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو این او سی نہ ملا تو متبادل پلان تیار کررکھا ہے۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے این او سی جاری نہ کیا تو پی سی بی نے متبادل پلان تیارکر رکھا ہے۔

شہریارخان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دیگر ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر انکوائری جاری ہے، جو بھی قصوروار ہوا سے سزا ملے گی۔ شہریار خا ن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سماء

سی

فٹبال

vote

او

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div