منظور محسود کیسے منظورپشتین بنا؟آئی ایس پی آر نے بتا دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ٹی ایم کے بارے میں بھی کھل کر سوالوں کے جواب دے دیئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھائے کہ منظور محسود کیسے منظور پشتین بنا؟کیسے سوشل میڈیا پر مہم چلی؟ کیسے افغانستان میں پانچ ہزار سوشل میڈیا اکؤنٹس بنے؟ کیسے بیرون ملک سے ٹوپی بن کر آگئی؟،، دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کے دشمن اور پاکستان کے استحکام کے مخالف کیوں پی ٹی ایم کے حمایتی بنے ہوئے ہیں ؟ کیوں ان کی تعریفیں کر رہے ہیں ؟۔
انہوں نے کہا کہ ، سوشل میڈیا کو پاکستان اور پاکستان کے اداروں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، پچھلے چار ماہ میں پاکستان اور فوج کیخلاف اکاو ¿نٹس میں تیز ی سے اضافہ ہوا ہے، کچھ سیاستدان بھی ایسی ٹویٹس آگے شیئر کرنے میں ملوث ہیں، ہم فوج کیخلاف برداشت کرجاتے ہیں مگر پاکستان کیخلاف بات برداشت نہیں کی جاسکتی، اگر عقل مندی سے ٹریٹ اور کنٹرول نہیں کیا گیا تو خطرہ بھی بن سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر جھوٹے نعرے لگانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بہت سے الزام لگے لیکن وقت کے ساتھ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، صفائی دینے کی ضرورت نہیں، اپنی کارکردگی دنیا میں دکھائی، اگر فوج کو گالیاں دینے سے آپ کا قد بڑا ہوتا ہے تو دیں لیکن اگر ایسا کرنے سے پاکستان کا قد چھوٹا ہوتا ہے تو یہ نہ کریں،پاکستان کے لیے برداشت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن جس دن اس کا نقصان پاکستان کو ہوا تو اس دن برداشت نہیں کریں گے۔