فاسٹ بولرزکی کارکردگی توقعات کےمطابق نہیں رہی ہے،وقاریونس

ویب ایڈیٹر:
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، خلا کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سینیرز کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوسکتا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہے خدا کرے آئندہ بھی ٹیمیں پاکستان آتی رہیں، دیگرٹیموں کے آنے سے صورت حال مزید بہتر ہوگی۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ انجریز کے باعث فاسٹ بالرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر چمپیئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سماء

law

President

kot lakhpat

Tabool ads will show in this div