کراچی اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

يوم علی 21 رمضان المبارک پر کراچی اور حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علیؓ  21 رمضان المبارک پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرديا گيا۔

پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری سے خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے۔

PTI

Imran Ismael

Amir Liaquat Hussain

Firdos Shamim Naqvi

Tabool ads will show in this div