آصفہ بھٹو زرداری کا فریال تالپور کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Jun 04, 2018

آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، اس نشست سے ان کی پھپھو فریال تالپور نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، نامزدگی فارم بھی حاصل کرلیا۔

مزید جانیے : بلاول بھٹو کراچی کے حلقے این اے 246 سے الیکشن لڑیں گے

بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل این اے 246 کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ وہ لاڑکانہ سے این اے 200 پر بھی انتخاب لڑیں گے۔

 

تفصیلات دیکھیں : بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کی 4 نشستوں سے انتخاب لڑنے کی پیشکش

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کے 4 حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کی دعوت دی ہے۔

FARYAL TALPUR

bilawal bhutto zardari

Asifa Bhutto Zardari

Shahdadkot

NA 200