بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کی 4 نشستوں سے انتخاب لڑنے کی پیشکش

Jun 04, 2018

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی 4 نشستوں سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کردی۔

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کے 4 حلقوں این اے 1 چترال، این اے 8 مالاکنڈ، این اے 38 ڈی آئی خان اور این اے 31 پشاور سے انتخابات میں حصہ لینے کی پیشکش کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کسی ایک نششت کا انتخاب آئندہ 2 دنوں تک کریں گے۔

مزید جانیے : بلاول بھٹو کراچی کے حلقے این اے 246 سے الیکشن لڑیں گے

نمائندہ سماء کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عید کے بعد خیبر پختونخوا میں 5 بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔

KPK

bilawal bhutto zardari

Election2018

Tabool ads will show in this div