پاک سری لنکا سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن آج ہوگا
اسٹاف رپورٹ
کولمبو : پاکستان کرکٹ ٹیم آج کولمبو میں پریکٹس سیشن کرے گی، دورے کا آغاز کل تین روزہ میچ سے ہوگا، جس میں مہمان ٹیم سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے مدمقابل ہوگی۔
شاہینوں آئی لینڈرز کے دیس میں سات ہفتے سے زائد وقت تک ہنگامہ خیز کرکٹ کھیلیں گے، کھیل کی تینوں طرز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پنجہ آزمائی ہوگی۔ پاکستان ٹیم دورے کا باقاعدہ آغاز کل سے کرے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔
دورہ سری لنکا پر گئے شاہینوں کا یہ واحد سائیڈ میچ ہے، جس سے ان کو اپنے مضبوط حریف کے خلاف تیاریوں کا موقع ملے گا، پاکستان ٹیم اپنے دورے پر تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹٰی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، پہلا ٹٰیسٹ سترہ جون سے گال میں شروع ہوگا۔ سماء
کا
mehndi
آج
glasses
تبولا
Tabool ads will show in this div