گڈانی کے ساحل پرعالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے آگہی مہم

عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے بلوچستان کے ساحلی شہرگڈانی کے ساحل پر پلاسٹک بیگز اور اس کے نقصانات کے حوالے سےمحکمہ ماحولیات بلوچستان کی جانب سے ایک آگہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقعہ پر شہریوں سیاسی و سماجی تنظمیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس آگہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ساحل سے پالسٹک بیگز اور خالی بوتلیں ڈسٹ بن کی نذر کرتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے پلاسٹک بیگز کا کم سے کم استعمال کرنا ضروری ہے،اس سے نہ صرف سمندری حیات کو خطرات لاحق ہیں بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے بھی زہر قاتل ہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خان اُتماخیل کا کہنا تھا کہ اس بار عالمی یوم ماحولیات کا عنوان ہی ’’پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی مٹاؤ‘‘ پر ہے چنانچہ ہم نے اس کے لئے گڈانی کے ساحل کا انتخاب کیا جہاں پکنک کے لیے آنے والے لوگ پلاسٹک بیگز اور خالی بوتلیں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ساحل کا حسن بھی گہنا رہا ہے اور اس سے سمندری اور انسانی حیات کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

lasbella

World Environment Day

Department of Environment

Tabool ads will show in this div