نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی،ماں بیٹے سے ہیروئن برآمد

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے ماں بیٹے کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دوران دو مسافروں کے قبضے سے ہئروئن برآمد کرلی۔

دونوں ماں اور بیٹا نجی ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے۔ دونوں کے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق خاتون شبنم اور بیٹے ابرار کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی سے ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دونوں مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے سفر کر رہے تھے۔

anti narcotics force

SAUDIA ARAB

new islamabad airport

heroin Seized

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div