پاکستان کو ناکام ریاست کہنے والی سوارا بھاسکرکیلئےمنہ توڑجواب
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے پاکستان کو ناکام ریاست کہنے پر اداکارہ عروہ حسین نے منہ توڑ جواب دے ڈالا۔ اداکارہ نے اپنی نئی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کیخلاف خوب زہراگلا تھا۔
فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی پاکستان میں نمائش پرپابندی قابل اعتراض مناظراورمکالموں کے باعث عائد کی گئی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانیہ اور سومیت ویاس شامل ہیں۔فلم کی کہانی چار سہیلیوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک شادی میں ملتی ہیں۔
ایک ٹی وی شو کے دوران جب چاروں اداکارائیں موجود تھیں توسوارا نے فلم کی نمائش پر پابندی سے متعلق سوال پرخوب زہر اگلا اور ایسا کرتے ہوئے یہ بھول گئیں کہ سال 2015 میں دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے اسے دشمن ملک قرار دینے کا تاثر قطعی مسترد کرتے ہوئے خوب تعریفیں کی تھیں۔ لاہور کو سوارا نے نیویارک، لندن، پیرس، استنبول سے بہترین شہر کہا تھا۔
حالیہ ٹی وی شومیں سوارا نے کہا کہ ایک شرعی اصولوں پر چلنے والے ملک سے کیا امید رکھی جا سکتی ہے۔ پاکستان ایک نان سیکیولر ملک ہے جہاں کی چیزیں فضول ترین حتیٰ کہ ہم بھارتیوں کے مقابلے میں ان کی بول چال بھی بدتر ہے۔ پاکستان کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے تعصب پرست اداکارہ نے مزید زہر اگلا کہ یہاں ہرچیز بری ہوتی ہے۔
معاملے پرعروہ حسین نے سوارا کی پرانی ویڈیو اور ان کا حالیہ بیان ایک ویڈیو کی صورت ٹوئٹر پرشیئر کیا جس میں ان کے قول وفعل میں تضاد بخوب دکھائی دے رہا ہے۔ عروہ حسین نے ویڈیو کو کیپشن دیا کہ ’’کیا مجھے کچھ اور کہنے کی ضرورت ہے‘‘۔
Need I say more ?! @ReallySwara pic.twitter.com/KvJm2swdCL
— URWA HOCANE (@VJURWA) June 2, 2018
عروہ نے اپنے ٹویٹس میں بھی اداکارہ کو یاد دلایا کہ یہاں آ کرآپ نے پاکستان کو دنیا کا سب سے بہترین ملک قراردیا تھا ۔اور گزرے سالوں میں اس میں بہتری ہی آئی ہے خصوصا جب بات دل بڑا کرنے اور اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کرنے کی ہو۔
Pakistan is the country that you @ReallySwara referred to,in 2015, as the “Best country you have ever visited” and it has only gotten better in the last few years in every aspect along with when it comes to having bigger hearts and welcoming our guests . 1/3
— URWA HOCANE (@VJURWA) June 2, 2018
2/3 While you’re on this spree of empowering women,i must say you’ve become a bitter person. And all of this is odd coming from a citizen of a state that bans their own films i.e. #Padmavat so let’s not talk about women empowerment.
— URWA HOCANE (@VJURWA) June 2, 2018
عروہ نے اداکارہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ آپ عورتوں کے حقوق کی بات کرنے والی بدترانسان ہیں، یہ اب ایک ایسے ملک کی شہری کہہ رہی ہے جس کی اپنی ہی ریاست نے فلم ’’پدماوت‘‘ پر پابندی عائد کر دی تھی لہذا آٗئندہ عورتوں کے حقوق کی بات مت کیجئے گا۔
3/3 This only reflects on u as an ignorant person who is also quiet contradictory in her own statements. It’s not a failing state for sure but u come across as a “Failing Human Being” !!! @ReallySwara
From the citizen of the Phenomenal Pakistan 🇵🇰 — URWA HOCANE (@VJURWA) June 2, 2018
سوارا کو یہ بھی یاد دلایا گیاکہ آپ کے اپنے ہی بیانات میں تضاد ہے، پاکستان ایک ناکام ریاست نہیں لیکن آپ ایک ناکام انسان ضرور ہیں۔