گال ٹیسٹ، شاہین سری لنکا کو پچھاڑنے کیلئے بےقرار
اسٹاف رپورٹ:
گال:شاہینوں نے پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریوں کا آغازکردیا، گال ٹیسٹ سے قبل پہلے پریکٹس سیشن میں شاہینوں کی توجہ فیلڈنگ اور بالنگ پر رہی،بیٹسمینوں نے لنکن اسپن اٹیک سے نمٹنے کی تیاریاں کرلیں۔
سری لنکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ جیتنے کا عزم لیے کڑی محنت شروع کر دی ہے۔ گال کی گرمی بھی شاہینوں کو پریکٹس سے روک نہ سکی۔
گھنٹوں طویل سیشن میں فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر کوچز کی خاص توجہ رہی۔ اظہر علی نے نیٹ پر خامیاں سدھاریں تو ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اسپن اور فاسٹ بالنگ سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔ پروفیسرحفیظ بھی ایکشن میں نظر آئے۔
مشتاق احمد وکٹ کے مطابق یاسر شاہ کو بالنگ کی ٹپس دیتے رہے جبکہ ذوالفقار بابر اسپن کا جادو جگانے کے لئے بے قرارہیں۔ سری لنکن ٹیم نے بھی پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے پر مشتمل دورہ سری لنکا کے دوران کے دوران گرین شرٹس 3ٹیسٹ میچز، 5ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ سماء