پاکستان بمقابلہ سری لنکا، مصباح جیت کیلیے پر عزم
ویب ایڈِٹر:
گال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے کافی پرعزم، کہتے ہیں کہ سیریز میں اچھی کارگردگی دیکھائیں گے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ ہمیشہ دلچسپ رہا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے کھیل کو باخوبی جانتی ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ ٹیسٹ میں بہترین کارگردگی دیکھائی ہے۔
سری لنکن ٹیم کے کوچ مارون اتاپتو کہتے ہے کہ پاکستان اپنے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل کی کمی کو محسوس کرے گی جو کہ اپنے نئے بالنگ ایکشن کے باوجود بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس میچ جتوانے والے اچھے بالرز کی کمی نہیں لیکن ہمارے پاس بھی اچھے بیٹسمین موجود ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو گال میں کھیلے گے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جون اور تیسرا میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ کے علاوہ سیریز میں پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی بھی شامل ہیں۔
پاکستان اسکواڈ:
مصباالحق، اظہر علی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شان معسود، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان وراحسان عادل۔ سماء