عام انتخابات ، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی حکمت عملی تیار

Jun 04, 2018

عام انتخابات کيلئے ايم کيو ايم پاکستان اور پي ايس پي نے حکمت عملي تيار کرلي، دونوں جماعتيں مرکزي رہنماؤں کو اليکشن کے ميدان ميں اتاريں گي۔

عام انتخابات کے معرکہ کیلئے ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے حکمت عملی تیار کرلی جس کے مطابق مرکزی رہنماؤں کو اليکشن کے میدان میں اتارا جائے گا۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے سرکردہ رہنما ضلع وسطی کے حلقوں میں آمنے سامنے ہونگے۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان عامر خان، کنور نوید، خواجہ اظہار ،امین الحق، محمد حسین، رؤف صدیقی کو متحدہ میدان میں اتارے گی۔ پاک سرزمین پارٹی سے مصطفی کمال، صغیر احمد،انیس ایڈوکیٹ،شبیر قائم خانی،مزمل قریشی انتخابی دنگل کا حصہ بنيں گے۔

ELECTION

PSP