راولپنڈی : ڈکیتی اور قتل کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

اسٹاف رپورٹ


راولپنڈی : راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی اور قتل کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث 6 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار کرلیا ہے، ملزمان واردات کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو گولی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے۔


پولیس کی زیر حراست ملزمان قتل سمیت ڈکیتی کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس حکام کے مطابق ملزمان سرشام موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر اپنے شکار کی تلاش میں نکلتے اور موقع ملتے ہی دکانوں کا صفایا کرتے۔


سفاک ملزمان نے دوران واردات صادق آباد میں بیکری کے مالک کو بھی قتل کیا، پولیس کا مؤقف ہے کہ گرفتار افراد کیخلاف ڈکیتی، قتل اور اسٹریٹ کرائم کے 67 مقدمات درج ہیں۔


ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے دوران تفتیش ان سے مزید وارداتوں کے انکشاف کی بھی توقع ہے۔ سماء

اور

میں

کی

Azadi March

premier

policy

bln

devastated

Tabool ads will show in this div