وانامیں پشتون تحفظ موومنٹ کےاجتماع کےبعدجھگڑا،10افرادزخمی

 

وانا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے اجتماع کےبعد جھگڑےکےدوران 10 افرادزخمی ہوگئے۔

وانا میں پشتون تحفظ موومنٹ کےاحتجاج میں ہفتے کوکچھ تنازع ہوگیا۔ فریقین کی جانب سے اس بات پر رضامندی ظاہر کی گئی کہ اتوار کو تنازع کے حل کےلئے جرگہ ہوگا۔ وزیر قبیلےکےسرداروں نےاس بات کا فیصلہ کیاکہ جرگےکےذریعےمعاملےکوحل کیاجائےگا۔

 اس مقصد کےتحت اتوار کو تین بجے سہ پہر جرگہ ہونا تھا ۔ جرگےسے قبل وانا بازار میں کچھ لوگ پشتون تحفظ موومنٹ کی ٹوپیاں فروخت کررہے تھے کہ امن کمیٹی کے ارکان نے انھیں وہاں سے چلے جانےکا کہا۔

اس دوران پشتون تحفظ موومنٹ کے چند ارکان وہاں پہنچے اورآپس میں بحث و تکرارکےبعدصورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ہاتھا پائی کے دوران کچھ افرادزخمی ہوئے جن میں مشرق ٹی وی کا ایک صحافی بھی شامل ہے جو پشتون تحفظ موومنٹ کارکن بھی ہے۔

اس جھگڑےکےدوران ہوائی فائرنگ بھی ہوئی تاہم فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ نہیں کی۔ کچھ زخمیوں کو وانا میں طبی امداد دی گئی جبکہ 10 کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیاگیا۔ایف سی کے دستوں نے علاقے کوگھیرےمیں لے لیا ہے۔

آزاد ذرائع نے ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایاہےکہ 45 افراد اس جھگڑے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم ابھی تک زخمیوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

wana

PTM

Tabool ads will show in this div