پاک افغان سرحدپردہشت گردوں کےحملے،5سیکورٹی اہلکارزخمی،6دہشتگرد ہلاک

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/ISPR-BPR-FAKHAR-UR-REHMAN-02-06-1.mp4"][/video]

افغان سرحد سے دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے باز نہ آئے۔باجوڑاور بلوچستان میں سرحد پارسے پاکستانی چوکیوں پرحملے کئےگئے۔ ان حملوں میں پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

امن کے دشمن کوپاکستان کے محافظوں پر وارمہنگا پڑگیا۔ارض پاک کی طرف میلی آنکھ آٹھانے والے 6 دہشتگرد ہلاک کردئےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان اور باجوڑ میں سرحد پارسے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہکار اورٖفضائیہ کا ایک سپاہی زخمی ہوا۔

پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھانے کیلئے منہ توڑ جواب دیا۔ شدیدجھڑپ میں 6 دہشتگردوں کوہلاک کردیاگیاجبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ۔

پاک فوج کے مطابق 24 گھنٹوں ميں سرحد کے اس طرف سے متعدد حملے کيے گئے ۔ حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرزمین پرہوئي ۔ دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کا مقصد پاک افغان باڈر پر بارڈلگانے کا کام روکنا ہے۔

 
Tabool ads will show in this div