ایم کیوایم کےسابق رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

Jun 03, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Godail-in-PTI-ISB-PKG-03-06.mp4"][/video]

تحريک انصاف کي سياسي چمک اور جادو سرچڑھ کربولنے لگا۔ن ليگ اور پي پي پي کے بعدایم کیوایم کی بڑی وکٹ گرادی۔ سابق رکن قومی اسمبلي عبدالرشید گوڈیل بھي پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔سابق صوبائی وزیرمیر شاہنوازخان مری اورسردارغلام عباس نے بھی تحریک انصاف کواپناسیاسی قبلہ بنالیا۔

پی ٹی آئی کی مقناطیسی کشش نے مزید 3 رہنماؤں کواپنی طرف کھینچ لیا۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پر بھي ہاتھ ڈال ديا۔برسہا برس ايم کيو ايم کے گيت گانے والے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے پي ٹي آئي نیا نظریہ اور سیاسی مسکن اپناليا۔

اس موقع پر مختصر بات کرتے ہوئے عمران خان نےکہاکہ رشیدگوڈیل کی پی ٹی آئی میں شمولیت پرخوشی ہے،خوشی اس لیےکہ کوشش کررہےہیں کہ پارٹی کراچی میں اچھےنتائج دے۔

عمران خان نےکہاکہ پی ٹی آئی نےکراچی میں سب سے زیادہ تبدیلی کی ہے۔ہمارے کوشش ہے کہ کراچی میں تبدیلی لاسکیں۔حالات یہاں تک پہنچ چکےکہ معاشی حب پیچھےرہ گیاہے۔کراچی اٹھ نہیں رہا،اس اس لیےپاکستان بھی پیچھےجارہاہے۔

عمران خان نےامیدظاہرکی کہ رشید گوڈیل کےآنےاوران کےتعلقات سےپارٹی مزیدمنظم کریں گے۔ انھوں نےمزیدکہاکہ امید ہے کہ رشیدگوڈیل کےہمراہ اور بھی ساتھی آئیں گے۔جو نہیں کرسکے وہ ان دوستوں سے مل کرکریں گے۔عمران خان نےدعوی کیاکہ پی ٹی آئی کراچی میں سب سےبڑی پارٹی ہے ۔

پی ٹی آئی نے کوئٹہ کا بھی رخ کیا اورسابق صوبائی وزیرمیرشاہنواز خان مری بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔عمران خان کی جماعت میں چکوال کےآزاد اميد وارسردارغلام عباس بھي شامل ہوگئے۔

 

PTI

IMRAN KHAN

rashid godial

Tabool ads will show in this div