کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکا، دو مزدور جاں بحق

seven-laborers-killed-in-coal-mine-blast-1421309698-3510

کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں پھنسے دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

انچارج کول مائنز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 2 مزدوروں جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 

چیف مائینز انسپکٹر افتخاراحمد کا کہنا ہے رات گئے گیس بھرجانےسے دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی تھی۔ مزید کان کنوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ امید ہے کچھ دیر میں متاثرہ کان سے کان کنوں کو نکال لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے۔ دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 23 مزدور جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے تھا جن کی میتیں بعد ازاں آبائی علاقے بھیجی گئیں۔

کوئلے کی صعنت

واضح رہے کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کوئلے کی صنعت سے تیس ہزار کانکنوں کا روزگار وابستہ ہے، جن کی جانیں حفاظتی انتظامات اور مناسب آلات نہ ہونے کے سبب اکثر داؤ پر لگی رہتی ہیں۔ ہر سال اوسطاً 100کاننکن کوئلہ کانوں میں گیس دھماکوں، مٹی کے تودے گرنے، ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سمیت مختلف حادثات کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ مائنز لیبر یونین کے رہنماﺅں کا موقف ہے کہ مائنز ایکٹ ایک صدی پرانا ہوگیا ہے اور اس میں بہت سی خامیاں پائی جاتی ہیں لیکن اس ایک صدی پرانے قانون پر بھی صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جاتا۔ کوئلہ کان مالکان اور ٹھیکیدارمزدوروں کی جانوں سے کھیلتے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

حادثات کی وجوہات:

چیف انسپکٹر مائنز افتخار  احمد خان کا کہنا ہے کہ حادثات کی دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک بڑی وجہ کان کنوں کی غفلت ہے۔ کانوں میں حادثات اکثر تب پیش آتے ہیں، جب کان کن چھٹی کے دن کے بعد ہفتے کی صبح کان میں اترتے ہیں۔ کان کن ہر جمعرات کی شام سے کام بند کرکے جمعہ کے دن بھی مکمل چھٹی کرتے ہیں، عموما اس دوران کان میں گیس جمع ہوتی ہے۔ ہفتے کی صبح جب وہ کان میں اترتے ہیں تو کان مںں گیس چیک کرنے سے پہلے ہی کام شروع کردیتے ہیں۔ اسی طرح کان حادثات کی بڑی وجہ مالکان کی جانب سے کوئلہ کانیں ٹھیکے پر دینا بھی ہے۔ ٹھیکیدار ٹھیکے کی مدت کے دوران کانکن کی جان کی قیمت پر زیادہ سے زیادہ کوئلہ نکالتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کما سکیں۔ مائنز ایکٹ بھی تقریبا ایک صدی پرانا ہے اس میں غفلت بھرتنے پر سزائیں بہت کم ہیں۔

LABOURS

COAL MINE

Tabool ads will show in this div