عہد ساز باکسر محمد علی کو بچھڑے 2 برس بیت گئے

باکسنگ رنگ کا سفاک باکسر اور عظیم انسان خدمت کو عبادت سمجھنے والے محمد علی کو ہم سے بچھڑے دو سال ہوگئے۔

رنگ کے کنگ جس نے دلوں پر بھی ہمیشہ راج کیا۔ محمدعلی سترہ جنوری انیس بیالیس کو پیدا ہوئے۔ بچپن سے جارحانہ مزاج پایا۔ بارہ سال کی عمر میں رنگ میں اترے اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔

 

حریفوں کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل جیتتے رہے، اکسٹھ فائٹس میں سینتیس میں حریف ٹک نہ پائے۔ باکسنگ رنگ پر ہی حکمرانی نہیں کی۔ زندگی کے ہر شعبے میں محمد علی نے رنگ جمایا۔

 

اداکاری اور گلوکاری میں جوہر دکھائے۔ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انسانی خدمت کے راستے کو منزل بنالیا۔

 

پارکنسن کی بیماری سے بھی طویل عرصے تک فائٹ کی، تاہم تین جون دو ہزار سولہ کو دنیا کا عظیم باکسر اور انسان اور ایک حقیقی چیمپئن ہم سے جدا ہوگیا۔

BOXER

Muhammad ali

Tabool ads will show in this div