بنگلہ دیش نے بھارت کو دُھول چٹا دی؛ پہلا ون ڈے اناسی رنز سے جیت لیا
میرپور: بنگال ٹائیگرز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی ۔ میرپور میں پہلا ون ڈے اناسی رنز سے جیت لیا ۔ بنگلہ دیش ون ڈے رینکنگ میں ساتویں ویں نمبر پر پہنچ گیا ۔
شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ چڑیا نے عقاب کو شکار کر ڈالا ۔ بنگلہ دیش نے بھارت کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف دیا۔
بھارتیوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ دھڑادھڑ وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ روہیت شرما نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے تریسٹھ رنز بنائے ۔ سریش رائنا چالیس رنز پر ہمت ہار گئے۔
پہلا ون ڈے کھیلنے والے مستفیض الرحمان نے پانچ وکٹیں اڑائیں۔
تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس اپ سیٹ سے بنگلہ دیش کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں ساتویں ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ سماء
BANGLADESH
ODI
one-dayer
تبولا
Tabool ads will show in this div