گلوکار سلمان احمد کے ریحام خان پر الزامات

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Ki-Salman-And-Producer-Pkg-02-06.mp4"][/video]

معروف گلوکار سلمان احمد بھي عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئےجب کہ دوسری جانب ريحام کے پروگرام کے سابق پروڈيوسر نے بھیریحام خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر ڈالی۔

ریحام خان کی اپني کتاب ميں سابق شوہر پر تنقيد کرنے پر معروف گلوکار سلمان احمد عمران خان کے دفاع کے ليے ڈٹ گئے۔ سماء سے خصوصی گفت گو ميں سلمان احمد نے دعويٰ کيا کہ ريحام نے ان سے رابطہ کيا تھا۔

 

سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ پي ايم ايل اين کي ٹيم کے ساتھ مل کر يہ سازش ہو رہي ہے، تاکہ اليکشن سے قبل عمران خان پر کيچڑ اچھالا جائے، جب ميں نے عامر لياقت پر تنقيد کي تو يہ سمجھي کہ ميں خريدا جا سکتا ہوں، جس کے بعد مجھے ريحام، حسين حقاني اور ن ليگ کي جانب سے ميسجز بھيجے گئے۔

 

سلمان احمد نے کہا کہ ریحام خان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف گند اچھالنے کے لیے مسلم لیگ ن سے ایک لاکھ پاؤنڈ لیے،سلمان احمد نے کہا کہ ریہام کی کتاب کا اسکرپٹ دیکھا ہے جس سے لگتا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز بالکل بے قصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریحام نے مجھے بھی عمران خان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کو کہا، ریحام کی ای میل اور دو فون کالز کا ریکارڈ موجود ہے، غلط ہوں تو میرے خلاف عدالت جائیں، وقت آنے پر ثبوت دکھادوں گا۔

 

دوسری جانب ریحام کے سابق پروڈیوسر نے بھی ريحام خان کے خلاف محاذ کھول لیا، ریحام نے کتاب کيسے لکھي۔؟ گھر کے بھيدي نے لنکا ڈھادي۔ ان کے پروگرام کے سابق پروڈيوسر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ريحام عمران خان کا موبائل چوري کرکے لندن لے گئيں تھیں، ریحام نے ڈیٹا مختلف جگہوں پر کاپی کرایا، ريحام کے ساتھ کتاب پر کئي سيشن ہوئے۔

 

مبين رشيد کے مطابق ريحام خان نے کتاب ميں عمران خان پر الزامات لگائے، جس کي وجہ سے ان کا ساتھ نہيں ديا۔

PTI

IMRAN KHAN

hussain haqqani

salman Ahmad

book launching

ELECTIONS2018

Tabool ads will show in this div