ایشین گیمز، قومی فٹبال ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
سید علی ہاشمی کی رپورٹ ايشین گیمز کی تیاری کے لیے قومی فٹبال ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کھلاڑيوں کا کہنا ہے کہ غيرملکي کوچز سے تياري ميں نکھار آئے گا۔
لاہور ميں قومي فٹبال ٹيم کے پچپن کھلاڑيوں کی فلڈ لائيٹس ميں فزيکل فٹنس اور اسکلز کو بہتر بنانے کی مشقیں جاری ہیں، پہلي مرتبہ فزيکل ٹرينر ہے اس سے کافي تبديلي آئي ہے کافي ٹرئينگ کروارہے ہيں اور بہت اچھي ٹرئِنگ کروا رہے ہيں۔
کھلاڑي محمد عادل نے کہا کہ رمضان ميں رات کو ٹرئينگ کررہے ہيں اس سے زيادہ فرق نہيں پڑتا لکين اچھي بات يہ ہے کہ دن ميں ريسٹ کرتے ہيں رات ميں ٹرئينگ وہاں پر مچيز بھي رات ہيں۔
کھلاڑي محمد رسول کا کہنا تھا کہ غير ملکي کھلاڑيوں کو بلايا گيا ہے وہ ٹائم پر آگے اور کيمپ جوائن کرليا تو ٹيم کے ليےبہتر ہوگا۔
ٹيم کوچ کا کہنا تھا کہ ايشين گيمز تک ٹيم کي فٹنس کواور بہتر بناليا جاے گا۔
کوچ محمد شہزاد نے کہا کہ جو ہسٹري ہے اس ميں اب تک ہم گروپ اسٹيج سےآگے نہيں گئے ليکن يہ منحصر ہے ڈراز پر ہم پوري تياري کررہے ہيں ليکن مين فوکس ساوتھ ايشين چمپين شپ پر ہے، جس ميں سنئير ٹيم حصہ لےگي۔
قومي فٹبال ٹيم کے دوسرے مرحلے ميں غير ملکي ليگ کھيلنے والے کھلاڑي بھي شريک ہوں گے۔