ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان ہاکی ٹیم نے پولینڈ کو ہرادیا
انٹویرپ: پاکستان ہاکی ٹیم نے اولمپک کی طرف ایک قدم بڑھادیا ۔ سنسنی خیز مقابلے میں پولینڈ کو ہراکر ورلڈ ہاکی لیگ میں پہلی کامیابی درج کرادی۔
بیلجیئم میں پاکستانی پرچم بلند ہوا ۔ پولینڈ کے خلاف گرین شرٹس میدان میں اترے ۔ پہلے کوارٹرمیں محمد عرفان نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل ڈالا۔
میچ کا اگلا گول چوتھے کوارٹرمیں ہوا ۔۔ جب پولینڈ کے بریٹ کوسکی نے اسکور برابرکردیا ۔ چند منٹ بعد محمد وقاص کی فلک نے پاکستان کو ناقابل شکست سبقت دلادی ۔ جو آخر تک برقراررہی۔
پاکستانی کپتان محمد عمران نے اگلے میچوں میں مزید اچھی کارکردگی کا وعدہ کیا ۔
پاکستانی ٹیم اگلے میچ میں بدھ کو آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔ پہلے میچ میں بھارت نے فرانس کو تین دو سے ہرادیا تھا ۔ سماء